جرائم و حادثات

کاماریڈی میں نقلی گھی تیار کرنے والی گینگ گرفتار

ایم اے ماجد کی رپورٹ 

کاماریڈی _ تلنگانہ میں کاماریڈی کی ٹاسک فورس پولیس نے کاماریڈی  کے دیونی پلی کے مضافات میں نقلی  گھی تیار کرنے والے گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں ان کے قبضے سے 10 کلو ملاوٹ شدہ گھی برآمد کر لیا گیا۔ اس موقع پر رورل پولیس اسٹیشن کے سی آئی چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ ٹاسک فورس پولس نے دیوانی پلی کے مضافاتی علاقے میں ایک اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا جہاں نقلی گھی بنایا جا رہا تھا یہ  ملاوٹ شدہ گھی پام آئل میں ملا کر بنایا اور فروخت کیا جاتا ہے۔ رنگاریڈی ضلع کے مہیشورم منڈل کی پانچ خواتین گزشتہ کچھ دنوں سے یہ گھی بنا رہی تھیں ۔ مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملاوٹ شدہ گھی بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button