جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع کے تلنگانہ گرامینا بینک میں سرقہ کی واردات میں پولیس کو منکی کیاپ اور بل برآمد

نظام آباد:7 / جولائی (اُردو لیکس)ضلع نظام آباد کے بالکنڈہ حلقہ کے مینڈورہ منڈل کے موضع بھسا پور میں نامعلوم سارقوں نے تلنگانہ گرامینا بینک میں سرقہ کی واردات پیش آئی تھی جس میں سارقین نے 8 کیلو 30 تولہ طلائی زیورات کے سرقہ کے علاوہ 7لاکھ 3 ہزار روپئے کا سرقہ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سلسلہ میں پولیس کو ایک اہم معلومات حاصل ہوئی۔ سارقین نے سرقہ کی واردات کے دوران منکی کیاپ اور اس کا بل وہیں پر چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے اپنی تحقیقات میں اس کو شامل کرتے ہوئے موسیٰ پیٹھ حیدرآباد میں میں اس کی خریدی کی تھی اس واردات کے سلسلہ میں پولیس کی چار ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button