جنرل نیوز

کاماریڈی میں 8 مئی کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

کاماریڈی میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

مولانا سید مظہر قاسمی صاحب خصوصی تربیت فرمائیں گے ضلع کاماریڈی واطراف کے 

تمام عازمین حج سے شرکت واستفادہ کی پرخلوص گذارش۔

کاماریڈی 5/ مئ (_اردو لیکس) میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق بتاریخ 17 شوال المکرم 1444ھ م 8 مئی 2023ء بروز دوشنبہ صبح 10 تا 4 بجے دن بمقام NR فنکشن ہال اسلام پورہ کاماریڈی کاماریڈی ضلع کے علاؤہ اطراف و اکناف کے عازمین حج کا تربیتی اجتماع بصدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی انشاءاللہ منعقد ہوگا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ماہر فن معلم الحجاج حضرت مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی صاحب دامت برکاتہم (کورٹلہ) کے علاوہ دیگر علماء کرام عمرہ حج و زیارتِ مدینہ منورہ پر خصوصی تربیت فرمائیں گے۔

ضلع کاماریڈی و میدک وسرسلہ سے تعلق رکھنے والے تمام عازمین حج سے خصوصیت کیساتھ شرکت کی پرخلوص گزارش محمد جاوید علی صاحب نائب صدر، محمد محبوب علی صاحب معتمد، وجمیع اراکین ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی نے کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔

9959444430_______9848218474

متعلقہ خبریں

Back to top button