جنرل نیوز

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن، اورنگ آباد کے زیر اہتمام “مصنف سے ملیئے” پروگرام 

نمائیدہ اردو لیکس، ریاض

 زبان کا زوال، زبان کا زوال نہیں،بلکہ اس زبان کے بولنے والوں کا زوال ہے۔ زبان ایک ذریعہ خیال اور بے جان چیز ہے، یہ اسی وقت زندہ رہ سکتی ہے جب اس میں انسانوں کی ضروریات پوری کرنے کی طاقت ہو۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد معز نے کیا۔

 

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے مقبول پروگرام ’’مصنف سے ملیئے ‘‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ اردو کی کتابیں چھپتی ہیں اور پھر چھپ جاتی ہیں، لیکن اورنگ آباد شہر جو اردو زبان کا گہوارہ ہے، یہاں بڑی تعداد میں اردو بولنے، لکھنے اور پڑھنے والے بستے ہیں۔ یہاں کے اسکولز ہیں اردو کتابوں اور رسالوں کی اچھی مانگ ہے۔ یہ شہر بڑے شعراء کا مسکن رہاہے۔ اور آج بھی یہاں اچھے ادیب و شاعر موجود ہیں۔

 

پروگرام کے آغاز میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی نے حیدرآباد کے سینئر شعراء و ادباء کا خیرمقدم کیا۔ اور ان کا تعارف پیش کیا۔ انھون نے کہا کہ ڈاکٹر عابد معز ایک معروف ادیب اور ڈاکٹر ہیں جنہوں نے 36 سے زائد کتابیں لکھیں ہیں۔ دوسرے مہمان محمود شاہد رسالہ "افسانہ نما” کے مدیر اور معروف افسانہ نگار و شاعر ہیں۔ آرکیٹیکٹ محمد عبدالرحمن سلیم جو کہ امریکہ میں رہتے ہیں اور حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں، اردو کے شاعر اور ادیب ہیں وہ اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں آنے والے ہندوستانیوں کی رہبری بھی کرتے ہیں اور کئی ادبی و سماجی انجمنوں کے روح روان بھی۔ انہوں نے شہر میں جاری مریم مرزا محلہ چلڈرن لائبریری مہم کی خوب ستائش کی اور کہا کہ یہ تجربہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی شروع کی جانی چاہیے اور وہ حیدرآباد جا کر اس کے لیے کوششیں کریں گے۔

 

بزم میزان ادب کے صدر ڈاکٹر اشفاق احمد نے گلدستوں سے مہمانوں کا استقبال کیا۔ پروگرام کی صدارت اردو کے سینئر استاد احمد اقبال نے فرمائی ، انہوں نے اپنے خطاب میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے معاشرے اور طلباء میں زبانوں سے دلچسپی پیدا کرنے کے کاموں کا ذکر کیا اور کہا کہ حیدرآباد میں بھی ایسی کوششیں ہونی چاہئیں۔مذاکرہ میں آرکیٹیکٹ سلطان وسیم خان، امان اللہ موتی والا ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر خان جمیل احمد معز ہاشمی نے بھی شرکت کی۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز، ممبئی کے طالب علم مرزا ابوالحسن علی نے نوجوانوں کی ذہنی حالت اور مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور پروگرام کی نظامت بھی کی

 

. پروگرام کے بعد تمام مہمانوں نے مریم مرزا کی قائم کردہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام محلہ لائبریری کا دورہ کیا جہاں مریم مرزا نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا مہمانوں نے مریم مرزا کی محلہ لائبریری تحریک کو خوب سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقے میں اس طرح کی تحریک شروع کریں گے.

متعلقہ خبریں

Back to top button