جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی۔ نوجوان کو 20 سال‌قید‌‌کی‌سزا، متاثرہ کو 5 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم

حیدرآباد:نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کے شرمناک واقعہ میں ملوث مجرم کو‌حیدراباد کی ایک عدالت نے 20 سال قید کی سزاسنائی۔سال 2015ء میں اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے رشید 28 سال اور تالاب کے رہنے والے اکبرخان نے ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی ۔اس وقت لڑکی کی عمر 13 سال تھی ۔ اس سلسلہ میں بالا پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے دوران اکبرخان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے مکمل شواہد عدالت میں پیش کئے جس کی بنا پر عدالت نے ملزم رشید کو 20 سال قید با مشقت قید کی سزا سنائی اور دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ علاوہ ازیں متاثرہ لڑکی کو 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا‌گیا۔ملزمین کو گرفتار کر لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button