Uncategorizedجرائم و حادثات

نرمل میں دن دھاڑے مکان سے رئیل اسٹیٹ کے تاجر کا اغوا

نرمل _ تلنگانہ کے نرمل ٹاون میں ایک شخص کے اغوا نے سنسنی مچا دی ہے۔ نرمل کے دیوی نگر کے تنوی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر وجے چندر دیش پانڈے کو اتوار کی صبح سات بجے کے قریب چھ نامعلوم افراد نے ان کے اپارٹمنٹ کے لفٹ سے اغوا کر لیا۔
ڈرامائی انداز میں رئیل اسٹیٹ کے تاجر کے اغوا کے معاملہ کو پولیس نے حل کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رئیل اسٹیٹ کے تاجر  وجئے دیشپانڈے کا بعض نامعلوم افراد نے اتوار کی صبح اغواکرلیاتھا۔وہاں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ ملزمین، لفٹ سے نیچے اتررہے تھے۔انہوں نے دیشپانڈے کا اغواکیا۔دیشپانڈے کے ارکان خاندان نے فوری طورپر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ دو وینس توپران کی سمت گئی ہیں۔پولیس نے فوری طورپر دو ٹیموں کو چوکس کیا جنہوں نے ان گاڑیوں کا تعاقب کرتے ہوئے اغواکاروں کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے رئیل اسٹیٹ کے تاجر کے افراد خاندان کو بتایا کہ وہ محفوظ ہے۔بتایاجاتا ہے کہ اراضی کے تنازعہ کے سلسلہ میں یہ اغواکیاگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button