جرائم و حادثات

جگتیال شہر میں سلیم ایڈوکیٹ پر ان کے موکل کا حملہ _ وکلاء نے بطور احتجاج عدالت کا بائیکاٹ کیا

جگتیال _ 23 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں ایک وکیل کو ان کے  موکل اور اس کے بیٹے نے مل کر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  سلیم نامی وکیل پر  لکشمن نے  اپنے بیٹے  شیام کے ساتھ۔ مل کر وکیل کے دفتر میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور کیس سے متعلق دستاویزات دینے کا مطالبہ کرتےہوئے ہنگامہ آرائی کی ۔ دستاویزدینے میں تاخیر پر باپ اور بیٹے نے مل وکیل سلیم پر شیشے سے حملہ کردیا جس میں سلیم کے پیر اور سر پر چوٹ آئی .

زخمی سلیم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے. جگتیال بار ایسوسی ایشن نے اس  واقعہ کی شدید مذمت کی. اور عدالت کا بائیکاٹ  کرتے ہوئے سلیم ایڈوکیٹ  پر پیش آئے حملہ  کے خلاف احتجاج کیا ۔ جگتیال کے ساتھ کورٹلہ، میٹ پلی، دھرم پوری سمیت دیگر وکلاء نے بھی عدالت کا بائیکاٹ کرتے ہوئے  احتجاج کیا۔ دوسری جانب ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وکلا نے فیصلہ کیا کہ کوئی بھی ملزمین کی طرف سے پیروی نہیں  کریں گے

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button