تلنگانہ میں سب انسپکٹر کے خلاف خاتون ٹرینی سب انسپکٹر نے لگایا جنسی ہراسانی کا الزام!

ورنگل _ تلنگانہ میں ایک  خاتون ٹرینی سب انسپکٹر نے ایک سب انسپکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس کے اعلی عہدیداروں سے شکایت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع محبوب آباد کے مری پیڈہ پولیس اسٹیشن کا ہے جہاں پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر  سرینواس ریڈی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات اسی پولیس اسٹیشن کی  ٹرینی خاتون سب انسپکٹر نے لگائے ہیں ۔خاتون سب انسپکٹر نے بتایا کہ گذشتہ رات سب انسپکٹر سرینواس نے اسے جنگل میں لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی ۔ ٹرینی لیڈی ایس آئی نے ورنگل پولیس کمشنر ترون جوشی کے پاس شکایت درج کرائی ہے کہ ایس آئی سرینواس ریڈی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ مستعفی ہو جائے گی ۔ ٹرینی خاتون ایس آئی کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ سرینواس ریڈی نے ان  کی لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کی کیونکہ وہ دلت ہے ۔
ورنگل کے کمشنر ترون جوشی نے بتایا کہ ٹرینی لیڈی ایس آئی کی جانب سے درج شکایت کی تحقیقات جاری ہے۔ ایس آئی سرینواس ریڈی کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر مقدمہ چلایا جائے گا۔