جرائم و حادثات

شاطر خاتون شلپا چودھری کو ایک کیس میں ملی ضمانت

شاطر خاتون شلپا چودھری کو ایک کیس میں ملی ضمانت 

حیدرآباد _16 دسمبر ( اردو لیکس) زائد سود دینے کا لالچ بتا کر کئی بزنس مین، فلمی شخصیات سے کروڑوں روپے بٹورنے والی شاطر خاتون شلپا چودھری کی حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت نے ایک کیس میں ضمانت منظور کردی ہے جب کہ مزید دو کیسوں میں انھیں ضمانت نہیں مل سکی ۔شلپا چودھری  پر سرمایہ کاری کے لیے کروڑوں روپے کا غبن کرنے کا الزام ہے، کو  نارسنگی عدالت نے مشروط ضمانت منظور کردی ۔ واضح رہے کہ شلپا چودھری کو پولیس نے کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کے  معاملے میں گرفتار کیا تھا ۔ تین خواتین نے شکایت کی  کہ شلپا نے انہیں 7 کروڑ روپے کا دھوکہ دیا ہے ۔  دیویا ریڈی نامی خاتون کی طرف سے دائر مقدمہ میں شلپا چودھری کو ضمانت مل گئی تھی۔ دیگر دو مقدمات میں ضمانت نہیں مل سکی۔

 

شاطر شلپا چودھری کی دھوکہ دہی کا شکار ہونے والوں میں فلمی ہیروز کے علاوہ بڑے تاجر، فینانسرس ، رئیل اسٹیٹ تاجروں کے علاوہ وکلاء بھی پائے جاتے ہیں۔ ایک لڑکی کی نارسنگی پولیس میں شکایت اور شلپا چودھری کی گرفتاری کے بعد اس شاطر خاتون کے خلاف شکایتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تقریباً200 کروڑ تک کی دھوکہ دہی کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ زائد شرح سود کا لالچ دے کر شلپا نے کافی بڑی رقم حاصل کی۔ ہیچ تری کی پارٹیوں کا انعقاد کرنا اوران پارٹیوں میں سلیبرٹیز کو راغب کرتے ہوئے ان کی پسند اور مزاج کے لحاظ سے ان کی خاطر داری کرتے ہوئے شلپا اپنی اداؤں سے انہیں جال میں پھانستی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button