جرائم و حادثات

جگتیال میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے قتل میں ملوث 6 افراد گرفتار

جگتیال کے مضافات میں واقع ٹی آر نگر میں تین دن قبل  پیش آئے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بے ہیمانہ قتل واقعہ میں پولیس نے  6 افراد کو گرفتار کرلیا اور اس واقعہ میں 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جن میں باقی ملزمین فرار ہیں ڈی ایس پی پرکاش نے یہ بات بتائی۔ ڈی ایس پی آر پرکاش نے بتایا کہ تین دن قبل باپ اور دو بیٹوں پر جادو کروانے کا شبہ کرتے ہوئے  24 افراد نے تینوں پر چاقووں سے دیوانہ وار حملے کرتے ہوئے قتل کردیا تھا جس میں ناگیشور راو اور اس کے دو بیٹے رام بابو اور رمیش موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ملزمین کے پاس سے قتل میں استعمال کئے گئے 6 چاقووں اور 9 لاکھ سے زائد روپے کی رقم ضبط کرلی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button