دہلی میں دہشت گردی کے الزام میں 6 عسکریت پسند گرفتار

نئی دہلی _ قومی دارالحکومت دہلی میں پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں 6  عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا جن پر ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ دہلی پولیس کی خصوصی سیل نے بتایا کہ ان میں سے دو پاکستان گئے تھے اور آئی ایس آئی کے ساتھ تربیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے تہواروں کے موسم میں ملک کے مختلف حصوں میں بم نصب کرنے کی سازش کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان سے دستی بم ، آر ڈی ایکس ، پستول اور میگزین ضبط کیے گئے ۔ ان  میں دو ٹیمیں ہیں  ایک حوالہ کے ذریعے پیسہ اکٹھا کرتی تھی  اور دوسری ٹیم ملک میں اسلحہ لا رہی تھی ۔