ایجوکیشن

تلنگانہ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلوں کے لئے نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد _ 11اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ ہیلتھ یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسس میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں قبول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ قومی سطح کے اہلیتی ٹیسٹ ‘NEET 2022’ میں کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کو رجسٹر کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ امیدوار 11 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے 18 اکتوبر کو شام 6 بجے تک آن لائن درخواست دیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن وصول ہونے والی درخواستوں اور سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button