جرائم و حادثات

داماد کے ہاتھوں ساس کا قتل _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں افسوسناک واردات

جگتیال _ 28 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک شخص نے اپنی ساس کا قتل کردیا۔یہ افسوسناک واردات جگتیال ضلع کے کوڈمیال منڈل کے کوناپور میں پیش آئی۔تفصیلات کے مطابق راجووا نامی خاتون کے شوہر کا کچھ دن قبل انتقال ہوگیا۔اسے دو لڑکیاں ہیں دونوں لڑکیوں کی شادی کردی گئی۔جن میں چھوٹی لڑکی مونیکا کی شادی 4 سال قبل راجہ اووا کے نند کے لڑکے گنگادھر سے ہوئی تھی جو کتھلاپور منڈل کے بومینا میں رہتا ہے گنگادھر اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا کرتا تھا جس سے تنگ آکر مونیکا اپنی ماں کے گھر آگئی تھی مونیکا کا شوہر اس سے ملاقات کرنے اپنے سسرال پہنچا۔جہاں ان دونوں میں دوبارہ جھگڑا ہوگیا اس دوران مونیکا کی ماں راجہ اووا سمجھانے کی کوشش کی۔جس پر برہم ہو کر گنگادھر نے ساس کے سر پر لکڑی سے حملہ کردیا۔جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے گنگادھر کو گرفتار کرلیا

متعلقہ خبریں

Back to top button