جرائم و حادثات

خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر سب انسپکٹر کی پٹائی _ عہدیداروں نے کردیا معطل

محبوب نگر _ غیر عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے والے ایک سب انسپکٹر پولیس کو خاتون کے شوہر اور اس کے ساتھیوں نے مل کر جم کر پٹائی کردی اور سب انسپکٹر کی اس حرکت پر پولیس کے اعلی عہدیداروں نے اسے ملازمت سے معطل کردیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ونپرتی ضلع کے کتہ کوٹہ میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ونپرتی رورل پولیس اسٹیشن سے وابستہ سب انسپکٹر شیخ شفیع کے کتہ کوٹہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے جب خاتون کے شوہر کو اس بات کا پتہ چلا تو و دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے موقع کا انتظار کرنے لگا۔

18 نومبر کو شیخ شفیع خاتون سے ملنے اس کے گھر پہنچا ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی خاتون کا شوہر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر سب انسپکٹر کی جم کر پٹائی کی جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔اس دوران بیچ بچاو کرنے  والی بیوی کے گال بھی شوہر نے طمانچہ رسید کردیا۔معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی سب انسپکٹر کو ونپرتی اسپتال لے گئی۔ وہاں سے اسے  حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کے اعلی عہدیداروں نے سب انسپکٹر کی معطلی کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button