جرائم و حادثات

میٹرو ٹرین کے دروازہ میں پھنس گئی تھی ساڑی۔ خاتون کی موت

نئی دہلی: میٹرو ٹرین کے ڈورمیں کپڑے پھنس جانے کی وجہہ سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ یہ واقعہ 14 دسمبر کو اندرلوک میٹرو اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا

 

جب خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ نان گلوئی سے موہن نگرمیٹرو میں جارہی تھی۔ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ دہلی میٹرو کے دروازے کا سینسر خاتون کے لباس کی موجودگی کا پتہ لگانے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ٹرین متاثرہ خاتون کو کئی میٹر تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی

 

جس کی وجہہ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی۔ خاتون کوفوری طور پر صفدر جنگ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون کی شناخت رینا دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button