جرائم و حادثات

ناسک ضلع میں افغان شہری صوفی بابا کو نامعلوم بندوق بردار نے فائرنگ میں ہلاک کردیا

ممبئی _ 6 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں افغانستان کے ایک مسلم روحانی پیشوا پر فائرنگ کرتے ہوئے قتل کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق قتل کا یہ واقعہ ییولا تعلقہ کے چیچونڈی ایم آئی ڈی سی علاقہ میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہری صوفی خواجہ سید ظریف چشتی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ ان کی عمر تقریباً 35 سال تھی۔ ۔ تاہم قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ مقتول کا نام صوفی خواجہ سید ظریف چشتی بتایا جا رہا ہے۔ اس واردات کو 4 افراد نے انجام دیا ہے۔ قتل کے بعد چار نامعلوم افراد فور وہیلر گاڑی میں فرار ہو گئے۔

پولیس نے قتل کا شبہ مالی تنازعہ کی وجہ سے کیا ہے۔  پولیس معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس ٹیم قاتلوں کی تلاش میں چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button