تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے پر سکریٹریٹ میں لگے گا عوامی دربار

حیدرآباد: پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی نے اس یقین کا اظہارکیا کہ ان کی پارٹی تلنگانہ میں اقتدارپرآئے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سکریٹریٹ میں ایک عوامی دربار منعقدکیاجائے گا جس میں عوامی مسائل کی یکسوئی کی جائے گی۔

 

وہ آج حیدرآباد میں صحافت سے ملاقات پروگرام سے مخاطب تھے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس کا منشور چارکروڑعوام کو آزادی اور مساوی ترقی کا حق دیتا ہے اور کیمپ آفس پرگتی بھون کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر بھون کردیاجا ئے گا۔

 

ریونت ریڈی نے ایک بار پھر کہا کہ بی آرایس ریاست میں کسانوں کو صرف 8 تا 10 گھنٹے برقی فراہم کر رہی ہے۔ بی آر ایس کے متعارف کردہ دھرانی پورٹل کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر اراضیات پر قبضہ ہوا ہے۔

 

چندرشیکھرراو خاندان پر دھرانی پورٹل کے ذریعہ ڈیڑھ لاکھ ایکڑاراضیات کو لوٹنے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button