جرائم و حادثات

چارمینار کے پاس خواتین سے چھیڑ چھاڑ ۔ دو افراد کو 7 دن جیل

حیدرآباد: تاریخی چارمینارکے پاس خواتین کے ساتھ بدسلوکی اورنامناسب طریقہ سے انھیں چھونے والے دو افراد کو تکنیکی ثبوت کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ملزمین کی شناخت 40 سالہ سید افتخار ساکن پہاڑی شریف، 25 سالہ تامنے سانترا ساکن چارمینارکے طورپرکی گئی ہے۔ ملزمین کو پولیس نے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جہاں فاضل مجسٹریٹ نے ان دونوں کو 7 دن قید کی سزا سنائی۔

واضح رہے کہ شی ٹیمس کی جانب سے لڑکیوں اورخواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والوں پرخصوصی نظررکھی جارہی ہے، تاریخی مقامات کے علاوہ پرہجوم مقامات اوربس اسٹاپس پرسادہ لباس میں موجود شی ٹیمس کا عملہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کرعدالت میں پیش کررہا ہے اورایسے افراد کو سزا دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button