جرائم و حادثات

سنگاریڈی کے منڈل پنچایت آفیسر سریندر ریڈی کے پاس 20 کروڑ کے اثاثے _ اے سی بی کے دھاووں میں انکشاف

سنگاریڈی _ 12 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے عہدیداروں نے غیر محسوب اثاثوں کے کیس  میں سنگاریڈی منڈل پنچایت آفیسر (ایم پی او) سریندر ریڈی کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے پاس سے 20 کروڑ مالیت کے اثاثے  نقد رقم اور طلائی زیورات ضبط کرلئے ۔ اے سی بی حکام نے جمعرات کی صبح الوال میں سریندر ریڈی کے گھر کی تلاشی لی۔ اس موقع پر 2.31 کروڑ روپے کے اثاثوں کے دستاویزات کی نشاندہی کی جس کی مارکیٹ قیمت 20 کروڑ روپے ہے جن میں 43.79 لاکھ روپے کے چار کھلے پلاٹ کے دستاویزات اور 8.11 لاکھ روپے کے زرعی زمین کے دستاویزات  190 تولہ سونا اور 4.22 لاکھ روپے نقد رقم شامل ہے

اے سی بی کے ڈی ایس پی سوری نارائنا نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ سریندر ریڈی کے پاس اپنی آمدنی سے زیادہ اثاثے ہیں۔ اس کے بعد الوال میں ان کے گھر کی تلاشی لی گئی اس میں 2.31 کروڑ روپے کے اثاثوں کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں اثاثوں کی مالیت 20 کروڑ روپےسے زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شمش آباد میں کام کرتے ہوئے انہوں نے بہت زیادہ اثاثے بنائے تھے۔ سریندر ریڈی  نے یہ اثاثے اپنے برادر نسبتی کے نام پر رکھے تھے ۔ سریندر ریڈی فی الحال معطل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button