جرائم و حادثات

سائبر کرائم کے متاثرین میں تلنگانہ نمبر ون

حیدرآباد _ سائبر کرائم کے واقعات میں متاثر ہونے والے افراد میں تلنگانہ ملک بھر کی ریاستوں میں سرفہرست ہے۔ مرکزی حکومت نے سائبر کرائم کے متاثرین کے لیے سنٹرل سائبر کرائم نمبر 155260 جاری کیا ہے جنہیں سائبر کرائم کی شکایت درج کروانے کی سہولت فراہم کی ہے  دو ماہ میں تلنگانہ کے 2513 متاثرین نے مرکزی سائبر کرائم نمبر پر  شکایت کی ہے ۔ روزانہ اوسطا 40  متاثرین سائبر کرائم سے لاکھوں روپے کے نقصانات سے دوچار ہو رہے ہیں۔ دو ماہ کے عرصے میں ، سائبر مجرموں نے تلنگانہ کے متاثرین سے تقریبا 24  کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں۔ سائبر آباد میں سب سے زیادہ 1047 متاثرین کو سائبر مجرموں کے ہاتھوں دھوکہ ہوا ہے ۔ حیدرآباد اور راچہ کونڈا کے کل 358،359 متاثرین نے شکایات درج کرائی ہیں۔ دیگر ریاستوں کے 749 متاثرین نے سائبر کرائم نمبر کے ذریعے دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button