جرائم و حادثات

حیدرآباد آنے والی بس کو آگ لگ گئی، مسافرین بال بال بچ گئے

حیدرآباد: کرنول سے حیدرآباد آنے والی بس کواچانک آگ لگ گئی۔ یہ حادثہ چڑچرلہ کے پاس پیش آیا۔ اس حادثہ میں بس میں سوارمسافرین کرشماتی طورپرمحفوظ رہ گئے۔ معلوم ہوا کہ لگژری بس حیدرآباد آرہی تھی کہ چڑچرلہ کے پاس شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں بس میں آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی ڈرائیورنے حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے بس کوروک کرمسافرین کو نیچے اتاردیا،مسافرین کی آنکھوں کے سامنے بس پوری طرح جلکرخاکسترہوگئی۔ بعد ازاں مسافرین کودوسری بس کے ذریعہ وہاں سے منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button