جنرل نیوز

میوا کے کیلنڈر کی ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کے ہاتھوں رسم اجراء

نرمل ، 3/جنوری(پریس نوٹ)ریاستی وزیر قانون، انڈومنٹ و جنگلات اے۔اندرا کرن ریڈی نے ان کے کیمپ آفس میں میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن (میوا)،نرمل ضلعی یونٹ کے سال 2023 کے کیلنڈر کی رسم اجرائی انجام دیا۔اس موقع پر وزیر نے تنظیم کے زمہ داران کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس سے قبل میوا صدر شیخ شبیر علی نے ریاستی وزیر کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے انھیں تنظیم کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔

 

اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری کلیم الدین،سرپرست اعلی مسیح الدین، اسٹیٹ کونسلرس ، مقصود احمد، زیڈ ایچ مسعود، کارگذار صدر سید مظہر حسین ،خازن شیخ فاضل،شریک صدور آمین الدین، معین الدین،سراج الدین، سید سرفراز، سید عارف، ساجد معراج، معتمدین شیخ ذاکر، شیخ میراں، شیخ رضوان، محمداسلم، شکیل احمد صدیقی، سید واجد،احتشام الدین، سیدآصف اور دیگر موجود تھے۔

 

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے ضلع صدر شیخ شبیر علی نے واضح کیاکہ اقلیتی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی اور ان کے حقوق کیلئے سنجیدگی کے ساتھ جدوجہد کرنے والی میوا واحد تنظیم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button