نظام آباد کے شاپنگ مال سے اغوا ہونے والی لڑکی مہاراشٹر میں مل گئی

حیدرآباد _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے ایک شاپنگ مال سے اغوا ہونے والی معصوم اذکیہ ہانی کو پولیس نے مہاراشٹر کے نرسی علاقے سے برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے میٹ پلی ٹاون کی رہنے والی نورین سلطانہ نامی خاتون نے جمعہ کے روز نظام آباد میں ایک شاپنگ کے لئے اپنی ٹین سالہ اذکیہ ہانی کے گئی تھی شاپنگ مال سے لڑکی اچانک لاپتہ ہوگئی۔نورین سلطانہ نے شاپنگ مال کے انتظامیہ کو اس کی اطلاع دی۔جس پر پولیس میں شکایت درج کروائی گئی۔پولیس شاپنگ مال کے سی سی کیمروں کی جانچ کی جس میں دو برقعہ پوش خاتون لڑکی کو ساتھ لے کر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔جس پر پولیس نے شاپنگ مال کے باہر کے کیمروں اور شہر کے مختلف علاقوں کے کیمروں کی جانچ کی۔دو دن تک لڑکی کا کوئی پتہ نہیں چلا۔جس پر پولیس نے لڑکی کا پتہ بتانے والوں کو 50 ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا تھا

بالآخر نظام آباد پولیس نے آج تیسرے دن مہاراشٹر کے نرسی سے لڑکی کو برآمد کرلیا۔پولیس کی جانب سے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائے جانے کا امکان ہے تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولیس نے اغوا کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے یا نہیں