جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں شرمناک واقعہ _ کرایہ دار کی بیوی کے ساتھ مکان دار فرار

حیدرآباد _ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک مکان دار نے کرایہ دار کی بیوی کو لے کر فرار ہوگیا۔یہ شرمناک واقعہ بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں شاہین نگر علاقے میں پیش آیا۔متاثرہ شخص غفور خان جو پیشہ سے ڈرائیور ہے اور مہاراشٹر کے نانڈیر کا رہنے والا ہے اس نے میڈیا نے کو بتایا کہ اس کی شادی 5 سال قبل رخسار سے ہوئی تھی اور انھیں دو سال کا بیٹا بھی ہے غفور خان نے اپنے ہاتھوں میں بیوی، بچہ اور حافظ شیخ امام کی تصویر لیے بتایا کہ 6 ماہ قبل وہ حافظ شیخ عمران کے گھر میں کرایہ دار کے طور پر داخل ہوا تھا ٹین دن قبل حافظ شیخ عمران نے اس کی بیوی رخسار کے ساتھ فرار ہوگیا۔ان کے ساتھ ان کا دو سالہ بچہ بھی ہے ان کی بیوی نے حافظ شیخ عمران کے ساتھ فرار ہونے سے قبل گھر میں رکھی ہوئی 35 ہزار روپے کی رقم  بھی ساتھ لے گئی۔غفور خان نے کہا کہ وہ اس معاملے کی شکایت بالا پور پولیس اسٹیشن میں درج کروائی ہے ۔اس نے بتایا کہ حافظ شیخ عمران  بچوں کا باپ ہے اور اس کے گھر والوں نے اب تک اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں درج نہیں کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button