جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خونی رشتہ کو تار تار کرنے والا انتہائی گھناونا واقعہ

حیدرآباد _ 20 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد میں خونی رشتہ کو تار تار کرنے کا انتہائی گھناونا واقعہ پیش آیا۔جس میں ایک 19 سالہ بھائی نے اپنی ہی 13 سالہ  سگی بہن کو حاملہ بنا دیا۔ اس معاملہ میں لڑکے کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے بچوں کے جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیرالا سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان گزشتہ چند سالوں سے سائبر آباد پولیس حدود میں آنے والے باچو پلی میں مقیم ہے انھیں ایک 19 لڑکا جو انٹرمیڈیٹ کا طالب علم ہے جبکہ 13لڑکی نویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے ماں اور باپ دونوں آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں چند دنوں سے لڑکی کی طبیعت خراب تھی

جس پر اس کی ماں نے اسے ایک خانگی ہاسپٹل سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کو  18 ہفتوں کی حاملہ قرار دیا۔ڈاکٹروں کی اس اطلاع پر خاتون چونک گئی ۔اور اپنے شوہر کو اس کی اطلاع دی۔ہاسپٹل انتظامیہ نے بھی نابالغ لڑکی کے حاملہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دے دی ۔جس کے بعد لڑکی نے بھائی کے کرتوتوں سے ماں باپ کو واقف کروایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں لڑکے کو گرفتار کرتے ہوئے بچوں کے جیل بھیج دیا۔کیونکہ لڑکا بھی نابالغ بتایا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button