جرائم و حادثات

حیدرآباد پولیس کمانڈ‌ کنٹرول سنٹر میں چوری

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز میں زیرتعمیر پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے لاکھوں روپئے مالیت کے کاپر کے وائروں کے بنڈل کی چوری کرلی گئی۔بنجاراہلز پولیس نے کہا کہ تقریبا 38بنڈلوں کو تعمیراتی مقصد کے لئے رکھاگیا تھا جن کی چوری کرلی گئی۔ان بنڈلوں کو بنجاراہلز روڈ نمبر12میں واقع تعمیراتی مقام پر رکھاگیا تھاجن کی مالیت تقریبا دس لاکھ روپئے ہے۔پروجیکٹ منیجر سریش کرشنا کی شکایت پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button