جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ڈرگس سربراہ کرنے والی تین رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد میں ڈرگس سربراہ کرنے والی تین رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد_ 16 دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کی پولیس نے ڈرگس سربراہ کرنے والی ٹین رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ڈرگس اور گانجہ ضبط کرلیا۔ حیدرآباد کی گھٹکیسر پولیس نے  آوٹر رنگ روڈ کے انڈر بریج میں تین افراد کو اس وقت گرفتار کرلیا جب یہ لوگ ملاقات کیلئے جمع تھے ان میں ایک خاتون  بھی شامل ہے

 

پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ ضمیر صدیقی ساکن ہمایوں نگر 32 سالہ  رمیا ساکن حفیظ پیٹ اور 31 سالہ کے اکھیل ساکن الماس گوڑہ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مٹیا فٹیا سائن ڈرگس اور گانجہ کو ضبط کرلیا اس کے علاوہ پولیس نے کارروائی میں ایک کار کو بھی ضبط کرلیا ۔ ان تینوں کی دوستی کلب ہاوز ایپ کے ذریعہ ہوئی تھی اور ایک کے ذریعہ انہوں نے ڈرگس کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ اور گچی باؤلی پمپ میں ان کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اکھیل اکثر گوا کا سفر کرتا تھا اور اس کے ذریعہ انہوں نے ڈرگ حاصل کیا ۔ جس کے بعد اکھیل نے ضمیر اور رمیا کو گوا روانہ کیا اور انہیں آن لائن رقم ٹرانسفر کی اور منشیات منگوائے 9 ڈسمبر کے دن گوا جانے کے بعد یہ دونوں 13 ڈسمبر کو واپس ہوئے اور ان تینوں نے گھٹکیسر کے علاقہ میں ملاقات کا منصوبہ بنایا ۔ تاہم  خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھٹکیسر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button