جنرل نیوز

جگتیال میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے رائل فنکشن ہال میں عید ملاپ پروگرام

جگتیال جماعت اسلامی ہند شاخ کی جانب سے رائل فنکشن ہال میں عید ملاپ پروگرامکا انعقاد عمل میں آیا اس پروگرام میں مہمان تلگو مقرر جناب غوث الرحمن صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک ہندوستان کئ مذاہب زبانوں اور تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔ یہ مختلف پھولوں کا گلشن ہے۔ ہم ایک دوسرے کے مذاہب کو سمجھیں ۔اسلام امن و امان اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے۔ تمام انسان آدم و حوا کی اولاد ہیں

ہم سب بھائی بھائی ہیں۔ رمضان کے مہینہ میں روزہ رکھنے سے روح کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے۔ غریبوں کی بھوک اور پیاس کا احساس ہوتاہے ان کی امداد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ رمضان قرآن مجید کے نزول کا مہینہ ہے۔ قرآن مجید ساری انسانیت کے لیے نازل ہوا۔ تمام زبانوں میں اس کے ترجمے موجود ہیں آپ سب ایک مرتبہ قرآن کا مطالعہ ضرور کریں ‌۔شیعب الحق نے افتتاحی کلمات ادا کیے۔ عید ملاپ پروگرام کی غرض و غایت بیان کی اور تمام شرکاء کا استقبال کیا۔

جناب شیخ اسحاق علی ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نے خطاب کرتے ہوےکہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی ہند ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس پروگرام کا آغاز جناب محمد عماد الدین عمیر امیر مقامی کی تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوا ۔اس پروگرام کی کاروائی عبدالقدیر رکن جماعت نے چلائی۔ اس پروگرام میں ۔ بالاشنکر۔ بنڈا شنکر۔ شاستری ۔انندم۔ راگھوپتی ۔ سدھا کر راؤ۔ راویندر ریڈی۔ عبدالقادر مجاہد صدر بی آر ایس پارٹی۔ محمد سراج الدین منصور ضلع صدر مینارٹی کانگریس پارٹی۔ عبدالباری صدر ملت اسلامیہ جگتیال۔ سید خواجہ نعیم الدین منظور جنرل سیکریٹری ملت اسلامیہ۔محمد نعیم الدین ناظم ضلع جگتیال،  محمد ساجد نائب صدر و این آر آئی ۔ چٹی سرینواس راؤ ضلع صدر پریس کلب۔ مجاہد عادل صدر اردو جرنلسٹ فیڈریشن ۔شرف الدین صدر تبلیغی جماعت ۔عبدالرشید ضلع صدر اہلحدیث۔محمد علیم الدین. محمد منیم الدین ۔ ایڈووکیٹ صدر ایم پی جے ۔ محمد سہیل احمد ضلع صدر ایس آئی او۔ مفتی خلیل۔ سید سمیع الرحمن ۔ خواجہ صلاح الدین ۔ فضل بیگ جرنلسٹ ۔منیب الحق عامر۔ یاسر ۔ رافیع نعیم ۔راجکمار۔ کے علاؤہ برادران وطن کی کثیر تعداد موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button