جنرل نیوز

سماجی وملی خدمات کی بنیاد پر ووٹ دینے آز اد امیدوار مجیب الدین کی عوام سے اپیل 

رائچور:اسمبلی انتخابات کے تحت دیگر لیڈروں کی طرح کانگریس لیڈر مجیب الدین نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔اسمبلی انتخابات کے تحت مجیب الدین نے بھی کانگریس سے ٹکٹ کے لئے درخواست داخل کی تھی۔لیکن انہیں کانگریس پارٹی سے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مجیب الدین نے صرف چند ماہ پہلے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیکن ان چند مہینوں میں انہوں نے سماجی وملی خدمات کے ذریعے عوام کا دل جیت لیاتھا۔ اس کے علاوہ وہ گذشتہ کئی مہینوں سے واک ٹو وارڈ پروگرام چلارہے تھے،جس کے تحت وہ مقامی شہریوں سے راست طور پر ملاقات کرتے ہوئے عوام کو درپیش چھوٹے چھوٹے مسائل حل کررہے تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد مجیب الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں رائچور کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ مجیب الدین نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ وہ کسی بھی صورتحال میں پرچہ نامزدگی واپس نہیں لینگے۔ انہوں نے ا نکی سماجی وملی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمیر کی بنیاد پرانہیں ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button