جرائم و حادثات

لو میاریج کے بعد جہیز کیلئے ہراسانی ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں دو ماہ کی دلہن کی خودکشی

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک لڑکی جس کی شادی کو دو ماہ بھی نہیں گزرے تھے جہیز کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 18 سالہ سعدیہ اور اسحاق ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے حال ہی میں انہوں نے شادی کرلی۔ وہ دونوں جہانگیر آباد چندرائن گٹہ میں مقیم تھے۔ شادی کے بعد جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے شوہر اسے ہراساں کرتے ہوئے مار پیٹ کر رہا تھا جس سے تنگ آکر کل خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کر لیلڑکی کا تعلق ریاست مہاراشٹرا کے لاتور سے بتایا گیا ہے ۔ چندرائن گٹہ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button