جرائم و حادثات

حیدرآباد میں زنخوں کے قتل کی تحقیقات میں چونکا دینے والا انکشاف

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں دو زنخوں کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات میں پولیس کو بعض چونکا دینے والے انکشاف ہوئے ہیں۔ منگل کی رات ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں دو زنخوں 25 سالہ ریاض عرف صوفیہ اور24 سالہ یوسف عرف ڈالی کا خنجراورپتھروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ محبوب کالونی کے رہنے والے سید عنایت اورڈالی کے درمیان تعلقات قائم تھے اوروہ پچھلے دو سال سے ایک ساتھ تھے۔ ڈالی ، عنایت پر شادی کیلئے دباو ڈال رہا تھا اورکمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر مسلسل رقم کا مطالبہ کررہا تھا، عنایت نے ڈالی سے کہا تھا کہ اس کے گھر والے اس شادی کی اجازت نہیں دیں گے جس کے بعد ڈالی کی جانب سے ہراسانی بڑھ گئی جس سے تنگ آکرعنایت نے ڈالی کو راستہ سے ہٹا دینے کا فیصلہ کیا۔

 

منگل کی رات عنایت نے اپنے دوست کے ساتھ ملکرڈالی کو بات کرنے کے بہانے بلایا وہ صوفیہ کے ساتھ پہنچا، ان کے درمیان بحث تکرارہوئی اور معاملہ جھگڑے تک پہنچا جس کے بعد عنایت نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکردونوں زنخوں پر پتھروں سے اورچاقو سے حملہ کرکے ان دونوں کا قتل کردیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button