کرایہ پر کاریں حاصل کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے والے دو نوجوان حیدرآباد میں گرفتار

کرایہ پر کاریں حاصل کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے والے دو نوجوان حیدرآباد میں گرفتار 

حیدرآباد _ حیدرآباد کے پرانا شہر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو کرایہ پر کار حاصل کرتے ہوئے اسے فروخت کیا کرتے تھے اس طرح انہوں نے 40 لاکھ  روپے کاروں کو فروخت کرتے ہوئے حاصل کئے تھے ۔  30 سالہ محمد سلمان اور اس کا ساتھی 21 سالہ محمد حسین ساکن کشن باغ جو کار ڈرائیور بتائے گئے  ہیں کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے تین قیمتی کار ضبط کرلئے۔

محمد سلمان  کاریں کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے مناسب کرایہ ادا کرنے کے بہانے گاڑیوں کو گروی رکھنے یا فروخت کردینے میں ملوث تھا ۔ سلمان کو سابق میں بھی سعیدآباد پولیس نے اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ اپنے ساتھی محمد حسین کے ہمراہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور علاقہ آصف نگر ، اوپل اور چندرائن گٹہ میں گاڑیاں حاصل کرتے ہوئے کار مالکین کو دھوکہ دیا ۔