جرائم و حادثات

کاماریڈی میں ایک مسلم خاتون کا گلا کاٹ کر نامعلوم افراد فرار ہوگئے _ مکان کے سامنے جھاڑو دینے کے دوران دل دہلانےوالا واقعہ

کاماریڈی _ تلنگانہ کے کاماریڈی ٹاون میں منگل کی صبح مکان کے سامنے جھاڑو دینے والی ایک خاتون کا نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر فرار ہوگئے۔یہ دل دہلانےوالا واقعہ کاماریڈی ٹاون کے برکت پورہ علاقہ میں پیش آیا۔خاتون کو تشویشناک حالت میں سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔خاتون کی شناخت نشاط فردوس کی حیثیت سے ہوئی ہے بتایا جاتا ہے کہ دو افراد موٹر بائیک پر آکر خاتون کا گلا کاٹ کر فرار ہوگئے۔حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button