جرائم و حادثات

میدک ضلع میں جلی ہوئی کار سے نعش برآمد

تلنگانہ کے ضلع میدک میں جلی ہوئی کار سے نعش برآمد ہوئی ۔ضلع کے منگل پرتی گاوں کے قریب سڑک کے کنارے نامعلوم افراد نے آج   صبح کی اولین ساعتوں میں کار کو آگ لگادی۔پولیس کو اس بات کی اطلاع ملی۔پولیس کے وہاں پہنچنے تک یہ نامعلوم افراد وہاں سے فرار ہوگئے تاہم پولیس کو اس وقت حیرت ہوئی جب کار کے معائنہ کے دوران اس کی ڈکی کھولی گئی۔ڈکی میں نامعلوم شخص کی لاش پائی گئی جو مکمل طور پر جل گئی تھی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے اس لاش کی شناخت کا کام شروع کیا۔پولیس گاڑی کے نمبرپلیٹ کی بنیاد پر کار کے مالک کا پتہ چلایا۔یہ ایک ہونڈاسٹی کار ہے جس کا مالک کاماریڈی ضلع کے پٹلم گاوں کا رہنے والا سرینواس ریڈی ہے۔وہ ایک سنیماگھر کا مالک ہے۔ریڈی گذشتہ روز گاوں سے حیدرآباد آیا تھا۔اس کی بیوی نے کہا کہ اس کے شوہر کا سل فون کل رات سے بھی بند تھا۔اس کا قتل کس نے کیا اور نعش کس نے رکھی اور یہ نعش کس کی ہے یہ بات ہنوز معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button