جرائم و حادثات

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں تشدد۔ ڈیفنس اکیڈمی کا ذمہ دار زیر حراست

حیدرآباد:  اگنی پتھ اسکیم کے خلاف تلنگانہ کے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں گذشتہ روز کئے گئے پُرتشدد احتجاج کے سلسلہ میں پولیس نے تشدد کو بھڑکانے کے الزام میں اے سباراو نامی شخص کو  حراست میں لے لیا۔اے پی کے ضلع پرکاشم کے کھمبم سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سباراو نرساراوپیٹ میں سائی ڈیفنس اکیڈیمی کا ڈائرکٹر ہے۔اس پُرتشدد احتجاج میں اس کا ہاتھ ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی چوکس پولیس نے اس کو حراست میں لے لیااور اس کونرساراو پیٹ منتقل کردیاگیا۔سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آئے اس تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے مزید 30افراد کو حراست میں لے لیا۔اس تشدد میں تقریبا 12نوجوانوں نے اہم رول ادا کیاجن کو حراست میں لے لیاگیا۔فوج میں ملازمت کے خواہشمندوں کو اشتعال دلانے کے پولیس کو شواہد ملے ہیں۔

بتایاجاتا ہے کہ اس تشدد سے پہلے واٹس اپ گروپس بنائے گئے تھے جس میں اس تشدد کے لئے مبینہ طورپر اکسایاگیا۔یہ واٹس اپ گروپس مختلف ناموں سے بنائے گئے تھے۔تشدد میں حصہ لینے والوں کے واٹس اپ چیاٹس تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئے ہیں۔ساتھ ہی سباراو کی تصویر بھی وائرل ہوگئی جس کے پیش نظرپولیس نے اس کو حراست میں لے لیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button