جرائم و حادثات

بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل _ آندھراپردیش میں دل دہلانے والا واقعہ

حیدرآباد _ آندھراپردیش میں پیش آئے ایک دل دہلانے والے واقعہ میں بیوی نے اپنے شوہر کو خاندانی جھگڑوں کی وجہ سے قتل کردیا، یہ واقعہ ضلع گنٹور کے تاڈی کونڈہ میں پیش آیا۔ رواں ماہ کی 20 تاریخ کو پیش آنے والا یہ واقعہ تاخیر سے سامنے آیا۔ 40 سالہ رمیش کی 12 سال قبل نرملا سے شادی ہوئی تھی۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ رمیش پانچ سال قبل  فالج کا شکار ہوگیا تھا اس کے بعد سے اس جوڑے میں کچھ عرصے سے اختلافات چل رہے تھے ۔ اس دوران  20 اگست کو ان دونوں میں ایک بار پھرجھگڑا ہوگیا ۔ اور برہم  بیوی نرملا نے اپنے شوہر پر مسل  سے حملہ کردیا ۔ رمیش کو شدید زخمی حالت میں گنٹور کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی مر چکا ہے۔ نرملا کو پولیس نے مقتول کے بھائی کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button