جرائم و حادثات

عاشق کی مدد سے شوہرکا قتل۔ حیدرآباد میں پانچ بچوں کی ماں گرفتار

حیدرآباد: ناجائز تعلقات کے چلتے عاشق کے ساتھ ملکراپنے شوہرکا قتل کروانے والی خاتون اوردیگرملزمین کو گرفتارکرلیا گیا۔ یہ واردات شہرحیدرآباد میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ محمد اقبال ساکن گولکنڈہ کی شادی معراج بیگم سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو پانچ بچے ہیں اوروہ گولکنڈہ علاقہ میں مقیم تھے۔

اقبال ایک یوٹیوب چینل کا رپورٹر بتایا گیا ہے ساتھ ہی وہ عملیات بھی کیا کرتا تھا۔ اس کی بیوی معراج بیگم کے ناجائز تعلقات محمد لطیف ساکن اٹھارہ سیڑھی گولکنڈہ سے قائم ہوگئے۔ ان دونوں نے اقبال کو راستہ سے ہٹا دینے کا منصوبہ بنایا۔ 11 جون کو جب اقبال کا لطیف اوراسکے ساتھیوں نے اغوا کرکے قتل کے بعد نعش کو سمنٹ کے وزنی اینٹوں سے باندھ کر پانی کے گڑھے میں پھینک دیا تھا۔

پولیس نے اس معاملہ میں معراج بیگم، لطیف اوردیگرملزمین محمد عثمان اورمحمد صفیان کو گرفتارکرلیا۔ شمس آباد ڈویژن کی پولیس نے انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button