تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف بیگم بازار کے تاجروں نے دکانیں بند کردی _ چیف منسٹر کا پتلہ نذرآتش

حیدرآباد _ 25 اگست ( اردولیکس) ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد کے بیگم بازار میں تاجروں نے اپنے دکانیں بند کرلیئے۔ جیسے ہی راجہ سنگھ کو گرفتار کرنے کی اطلاع عام ہوگئی بیگم بازار میں ایک کے بعد ایک دکانیں بند ہو گئیں۔ اور جب  راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کرتے ہوئے اسے چرلہ پلی جیل لے جایا گیا تو بیگم بازار، افضل گنج، مہاراج گنج، کشن گنج اور دیگر بازاروں میں تقریباً ایک ہزار دکانوں نے اپنی دکانیں رضاکارانہ طور پر بند کر دیں اور راج سنگھ کی حمایت میں کھڑے ہو گئے۔

افضل گنج، شاہ عنایت گنج، بیگم بازار اور دیگر بازاروں میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس کو تعینات کردیاگیا ۔اسی دوران چند بی جے پی کارکنوں نے راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا پتلہ نذرآتش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button