نیشنل

مہاراشٹر کے کچھ ضلعوں میں اچانک اورنگزیب کی اولادیں پیدا ہوئی ہیں : کولہاپور کشیدگی پر دیویندر فڈناویس کا بیان _ ویڈیو دیکھیں

ممبئی _ 7 جون ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے کولہاپور میں پیش آئے فرقہ وارانہ کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی ریاست میں قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور امن کو برقرار رکھیں۔

 

 

دیویندر فڈناویس نے کہا کہ مہاراشٹر میں اچانک کچھ ضلعوں میں اورنگزیب کی اولادیں پیدا ہوئی ہیں جو   اورنگزیب کی تصاویر اور اسٹیٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں،

 

 

جس سے معاشرے میں بدامنی پھیل رہی ہے، "انہوں نے کہا کہ اچانک اورنگزیب کی اتنی  اولادیں کہاں سے پیدا ہوئی ہیں اور اس کے پیچھے کون کی تحقیقات کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button