حیدرآباد کے مضافات میں خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی _ متاثرہ کے زیور اور نقد رقم چھین لئے گئے

حیدرآباد_ حیدرآباد کے مضافات میں خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔نامعلوم افراد اس خاتون کو آٹو کے ذریعہ سنسنان مقام پر لے گئے اور اس کی عصمت ریزی کی۔بعد ازاں انہوں نے خاتون کے گلے سے طلائی زیور اور نقد رقم چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔متاثرہ نے اس بات کی شکایت راجندرنگر پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے متاثرہ کو طبی معائنہ کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ساتھ ہی ملزمین کی تلاش بھی شروع کردی۔