فون پر فحش کلامی _ بلدیہ کے ملازم کی خاتون اور اس کے رشتہ داروں نے کی جم کر پٹائی

سنگاریڈی _ فون پر فحش باتیں کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے بلدیہ کے ایک ملازم کی جم پٹائی کی گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے سداشیوپیٹ بلدیہ میں پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ سنگیتا نامی خاتون کا مکان منہدم ہوگیا۔نئے مکان کی تعمیر کے لیے بلدیہ سے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کے دوران وینکنا نامی سینٹری انسپکٹر کی ملاقات سنگیتا سے ہوئی۔اس نے خاتون کا سیل فون نمبر حاصل کرتے ہوئے فحش کلامی کرنے لگا۔ جس پر  خاتون اور اس کے خاندان کے افراد نے   مل کر ملازم کی جم کر پٹائی کی ۔  اس کے بعد اس نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔