جرائم و حادثات

جگتیال کے آمین آباد میں تلوار کے ساتھ برتھ ڈے کیک کاٹنے کا واقعہ _ مقدمہ درج

جگتیال شہر کے آمین آباد میں سڑک پر گذشتہ شب رات 12 بجے تاج الدین نامی نوجوان نے اپنے دوستوں کے ساتھ  برتھ ڈے پارٹی منائی اس موقع پر تاج الدین نے تلوار کے ساتھ کیک کاٹا ۔جس کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس تقریب میں ایک  کونسلر بھی موجود ہونے کی اطلاع ہے ۔جگتیال پولیس نے تاج الدین کے علاوہ تین افراد کے خلاف کیس درج کردیا۔اور تلوار کو ضبط کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button