حیدرآباد کے پرانے شہر میں کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے کو مقامی افراد نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

حیدرآباد _ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی کرنے والے نوجوان کو مقامی افراد نے پولیس کے حوالے کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع راجیو گاندھی نگر میں 31 اگست کو 10 سالہ لڑکی گھر کے پاس  سیکل چلا رہی تھی کہ ایک نوجوان نشہ کے حالت میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کی۔جس پر لڑکی نے چینخ وپکار کی اور وہ وہاں سے فرار ہوگیا اس واقعہ کا ویڈیو قریب میں واقع سی سی ٹی وی کیمرہ مین قید ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ آج وہ نوجوان دوبارہ اس علاقے میں دکھائی دیا جس پر لڑکی نے اس کی اطلاع گھر والوں کو دی۔گھر والوں نے مقامی افراد کے تعاون سے نوجوان کو پکڑ لیا اور مار پیٹ کی ۔اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔نوجوان کی شناخت رکشاپورم کا 21  مجیب الرحمن کی حیثیت سے ہوئی ہے جو پیشہ سے الیکٹریشن کا کام کرتا ہے