مچھلی پکڑ رہا تھا مچھیرا، جال میں پھنس گئی مگر مچھ

File photo

بھونیشور:مچھلیوں کے شکار کے دوران ایک مچھیرا اس وقت وقت حیرت زدہ رہ گیا جب اس کے جال میں مچھلی کے بجائے مگرمچھ پھنس گئی۔ یہ واقعہ ریاست اڈیشہ کے بھونیشور کا ہے۔ مقامی مچھیرا روز کی طرح مچھلیوں کے شکار کے لیے گیا ہوا تھا، اس نے تالاب میں جال پھینکا، اس دوران اس میں مچھلی کے بجائے مگرمچھ پھنس گئی۔ اس نے جال کھینچا تو وہ بہت وزنی محسوس ہو رہا تھا اس نے سمجھا کہ بہت بڑا شکار ہاتھ لگا ہے لیکن جیسے ہی جال باہر نکالا تو اس کے ہوش اڑ گئے کیونکہ جال میں مچھلی نہیں مگر مچھ تھی۔اس  نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اطلاع دی انہوں نے وہاں پہنچ کر مگرمچھ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔