نیشنل

بالی ووڈ اداکار جونئیر محمود کا انتقال

ممبئی: بالی ووڈ میں چائیلڈ آرٹسٹ کے طور پر اپنی منفرد پہچان بنانے والے جونیئر محمود عرف نعیم سید کا انتقال ہو گیا۔ کل رات انہوں نے ممبئی کے کھار میں واقع اپنی قیام گاہ میں آخری سانس لی۔

 

67 سالہ جونیئر محمود گزشتہ چند برس سے معدہ کے کینسر کے عارضہ کا شکار تھے۔ ان کے فرزند نے بتایا کہ چند دن قبل ہی ان کے والد کے پیٹ کے کینسر کے آخری اسٹیج میں ہونے کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد انہیں ہاسپٹل سے لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرس نے کہا تھا کہ ان کی زندگی کے صرف دو ماہ باقی رہ گئے ہیں، اس کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا جہاں ان‌کا‌انتقال ہو گیا۔

 

آج بعد نماز جمعہ ان کی تدفین عمل میں آئے گی جونیئر محمود نے 60 اور 70 کی دہائی میں اپنے وقت کے مشہور اداکاروں کے ساتھ کئی فلموں میں چائیلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے اپنی شناخت بنائی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا اور ٹی وی شوز میں بھی وہ نظر ا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button