نیشنل

کورونا کی شکل کی ککڑی

بھونیشور: ریاست اڈیشہ میں ایک کسان کے کھیت میں  کورونا وائرس کی علامتی شکل والی ککڑی اگی ہے ۔ ضلع نورنگ پور کے گاؤں سارگوڈا کے ایک کسان روی کرن ناگ کے کھیت میں یہ عجیب و غریب ککڑی یعنی کھیرا اگا ہے جب کہ تمام ککڑیاں حسب معمول ہیں صرف ایک ککڑی مختلف ہے۔ ککڑی سینگوں جیسی شکل کی ہے جو کورونا وائرس کی علامتی شکل سے ملتی جلتی ہے۔ روی کرن نے عجیب شکل کی ککڑی کی تصویر لی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ روی کرن کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اس کھیرے کو دیکھنے کے لیے کھیت بھی آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کھیرے کے ساتھ سیلفی لینے میں دلچسپی دکھا رہے  ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button