جنرل نیوز

راجندرنگرہیپی ہومس میں سائبرجرائم سے متعلق شعوربیداری اجلاس

حیدرآباد: راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں سائبر جرائم کے تعلق سے عوام میں شعوربیداری کے لئے ایک پروگرام ہیپی ہوم ہائی ٹیک سوٹس میں منعقد کیا گیا۔ اے سی پی راجندر نگر آر سنجے کمار نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ سائبر جرائم سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ہمیشہ چوکس رہیں۔ انہوں نے اسمارٹ فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سائبر جرائم میں دن بہ دن اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اے سی پی نے کہا کہ کئی لوگ معلومات کی کمی یا لالچ کی وجہ سے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بینک اکاونٹ کی تفصیلات، او ٹی پی اور دیگر ضروری معلومات ظاہر نہ کریں۔اس موقع پر مقامی عوام خاص طور پر خواتین نے ACP سے درخواست کی کہ ہائی ٹیک سوٹس کے آس پاس سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے کاروائی کریں۔ ACP نے تیقن دیا کہ اس سلسلے میں فوری ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ راجندر نگر کے انسپکٹر کے kankaiah نے بھی خطاب کیا۔ هپی ہوم ہائی ٹیک سوٹس کے علاوہ اطراف کے اپارٹمنٹس کے مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ھپی ہوم ہائی ٹیک سوٹس فلیٹ اؤنرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد عارف الدین، نائب صدر ابوذر اور دیگر ارکان نے پولیس عہدیدار وں کو تہنیت پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button