نیشنل

4 ماہ کے بھوکے بیٹے کیلئے دودھ لینا پڑا مہنگا، خاتون کی جانوروں کی طرح پٹائی۔ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا، جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک خاتون کو جانوروں کی زد وکوب کر رہے ہیں۔

 

 

ایک شخص نے بے رحمی کے ساتھ خاتون کا ہاتھ پکڑ کر اسے گھسیٹا اور اس کے بعد ڈنڈوں سے اس کی پٹائی کی گئی۔ دراصل یہ خاتون اپنے چار ماہ کے شیر خوار بچے کے لیے دکان سے دودھ خریدنے گئی ہوئی تھی۔

 

 

دودھ لینے کے بعد وہ بھوکے بچے کو دودھ پلانے کے لیے چلی گئی۔ اس خاتون کی غلطی بس اتنی سی تھی کہ وہ دکاندار کو پیسے دینا بھول گئی تھی اس کی اس غلطی کے لیے دکان والے اور اس کے ساتھیوں نے مل کر گالی گلوج کرتے ہوئے خاتون کی جم کر پٹائی کی

 

 

جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس واقعہ کا علم ہونے پر پولیس نے اس بے رحمانہ واقعہ میں مل ث تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button