آندھراپردیش میں سیلاب 30 افراد بہہ گئے

کڑپہ: کڑپہ ضلع کے راجم پیٹ میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سیلاب میں 30 کے قریب افراد بہہ گئے اور اب تک 12 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ نندلور، منداپلی، آکے پاڈو، نندلور علاقے میں 3 آر ٹی سی بسیں سیلاب کے پانی میں پھنس گئیں۔ اس حادثہ میں آر ٹی سی بس کا کنڈکٹر اور دو مسافر بہہ گئے۔ واضح رہے کہ ریاست آندھراپردیش میں زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے زبردست جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ بارش میں پھنس جانے والوں کو ہیلی کاپٹرس کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔