جرائم و حادثات

ناجائز تعلقات کا خطرناک انجام۔ نرمل میں ماں بیٹی کا اقدام خودکشی

نرمل: عاشق کی جانب سے دھوکہ دینے پربرہم خاتون نے اپنی شیرخواربیٹی کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔ سارنگا پورمنڈل کے بورگاوں سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ پوجیتا اوراسی موضع کا رہنے والا سریکانت ریڈی رکشا بندھن تہورا کے دن گھرسے فرارہوگئے تھے۔ پوجیتا شادی شدہ اورتین سالہ بیٹی کی ماں بتائی گئی وہ اپنے ساتھ بیٹی کیوٹی کو بھی لے گئی تھی۔ سریکانت ریڈی نے دو دن تک اسے مختلف مقامات پرگھمایا اورپھرنرمل لا کراسے بس اسٹانڈ میں چھوڑکرفرارہوگیا اوراس نے فون بھی بند کرلیا۔ عاشق کی اس حرکت پرمایوس خاتون نے نرمل کی ایک لاج میں جاکراپنی بیٹی کے ساتھ زہرپی لیا تھا ان دونوں کو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں خاتون کی بیٹی فوت ہوگئی جب وہ زیرعلاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button